”سینٹ الیکشن میں چھترا منڈی پنجاب سے بند ہو کر اسلام آباد منتقل ہو گئی ، بلاول اور جعلی راجکماری نے افتتاح کر دیا“

”سینٹ الیکشن میں چھترا منڈی پنجاب سے بند ہو کر اسلام آباد منتقل ہو گئی ، ...
”سینٹ الیکشن میں چھترا منڈی پنجاب سے بند ہو کر اسلام آباد منتقل ہو گئی ، بلاول اور جعلی راجکماری نے افتتاح کر دیا“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں سینٹ الیکشن پر پی پی پی اور ن لیگ کے درمیان مک مکا ہوا ہے، ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کی بجائے ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے جا رہے ہیں،سینٹ الیکشن میں چھترا منڈی پنجاب سے بند ہو کر اسلام آباد منتقل ہو گئی ہے، بلاول اور جعلی راجکماری کے ہاتھوں وہاں اس چھترامنڈی کا افتتاح ہو چکا ہے جہاں دونوں پارٹیاں آپس میں ایڈجسٹمنٹ کر رہی ہیں،بلدیاتی انتخابات کو لین دین کے کلچر سے بچانے کے لئے اوپن بیلٹنگ سمیت دیگر اصلاحات زیرغور ہیں، لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے  سے پاکستان کی معیشت میں 1300 ارب  شامل ہوں گے  جبکہ حکومت کو 250 ارب روپے ٹیکس ملے گا۔

 ایوان وزیراعلیٰ میں میڈیا کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن والے کرپشن کے کنویں کے مینڈک ہیں، انہیں سیاست میں کرپشن کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، یہ لوگ اقتدار میں آنے کیلئے کرپشن سے کمایا ہوا مال لگاتے ہیں اور پھر اقتدار میں آکر مزید کرپشن کرتے ہیں، اقتدار پر قبضے کیلئے دو جماعتوں نے میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلا مگر عوام نے اقتدار کی کرسی پر عمران خان کو موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت سے نکلنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان حالات کے مطابق معاشی نظام میں تبدیلیاں لا رہے ہیں،قطر سے ایل این جی کے نئے معاہدہ سے اب ہر سال 300 ملین ڈالرز کی بچت ہو گی۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راوی اربن پراجیکٹ اور بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے میں اوورسیز کی بڑی دلچسپی ہے، جس سے ملک میں زر مبادلہ آئے گا، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ میں ماحول کو محفوظ رکھنے کیلئے بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جا رہی ہے۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت مسلسل چھ  ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں  ہے،تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں تنخواہ دار طبقہ کو گھر مہیا کرنے کیلئے  پروگرام کا آغاز کیاہے،یہ کم لاگت ہاؤسنگ پراجیکٹ وفاقی حکومت کی طرز پر پنجاب میں بھی تحصیل کی سطح پر لانچ کیا جا رہا ہے، اس پروگرام میں بینک چھوٹے ملازمین کو قرض دیں گے، لوگ کرایہ کے بجائے ساڑھے سات ہزار روپے کی ماہانہ قسط کی ادائیگی سے صرف 11لاکھ روپے میں اپنے گھر کے مالک بنیں گے۔سابقہ حکمرانوں نے دس سالوں میں بے تحاشہ قرضے لیے، اب ہر سال ہم پر قرضوں کی قسطیں بڑھتی جارہی ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ فرد کے حصول کے لئے اراضی سینٹرز میں آنے والوں کو ہر صورت کرپشن سے بچایا جائے گا اور اب ان اراضی سینٹرز کو 8ہزار نادرا سینٹرز سے بھی منسلک کر دیا گیا ہے۔ لوگوں کو سرکاری ملازموں کی لوٹ مار سے بچانے کے لئے اس عمل کو آؤٹ سورس کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہاہے، وزیراعظم نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے بنائے گئے میکنزم پر موثر طریقے سے عملدرآمد پر زور دیا ہے۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ نے آج تک کوئی سچ نہیں بولا، ن لیگی رہنماؤں نے جھوٹ کی فیکٹریاں لگائی ہوئی ہیں جہاں جھوٹ سازی سے نسخے تیار کر کے ان کی مارکیٹنگ کی جاتی ہے، جن کے پاس ووٹ نہیں وہ نوٹوں کا استعمال کر کے اپنا بدبودار بیانیہ لے کر سینٹ کے دروازے پرکھڑے لوگوں کو اندر بھیجنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین اسلام آباد میں محبت اور پیار کی جپھیاں چلا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف موجود لوگ نوٹوں کی گٹھیاں چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی کا پہلے دن سے موقف ہے کہ صاف شفاف الیکشن اس ملک کی بنیادی ضرورت ہے مگر جب اس حوالے سے الیکشن اصلاحات کا وقت آیا تو اپوزیشن نے نیب سے بارگیننگ کی شقیں شامل کرا دیں لیکن عمران خان نے گیدڑوں کو ریلیف دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے بعد یقینا سینٹ میں پی ٹی آئی کو اکثریت مل جائے گی جس کے بل بوتے پر ہماری جماعت ووٹ کے تقدس کی بحالی یقینی بنانے کے لئے قانون سازی کرے گی تاہم اپوزیشن نے تعاون نہ کیا تو انتخابی اصلاحات کا خواب پورا نہیں ہو گا۔