ڈیل اسٹین کو پہلے ہی اوور میں ایمپائر نے ایسی بات کہہ دی کہ فاسٹ باؤلر غصے میں آگئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کو ایمپائر نے پہلے اوور کے دوران انگلی پر لگی ٹیپ اتارنے کا کہا جس پر فاسٹ باؤلر غصے میں آگئے۔
پشاور زلمی کے خلاف کھیلے جارہے میچ کے پہلے اوور کی پہلی گیند کے بعد ایمپائر نے ڈیل اسٹین کو روکا اور انگلی پر لگی ٹیپ اتارنے کو کہا کیونکہ ٹیپ کی رنگت گیند سے مشابہہ تھی۔ایمپائر کے روکے جانے پر فاسٹ باؤلر ان سے بحث میں مصروف ہوگئے اس دوران سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑی بھی ڈیل اسٹین کے پاس پہنچ گئےجس کے بعد ڈیل اسٹین نے ٹیپ اتار کر پھینک دی اور دوبارہ باؤلنگ شروع کی۔