کراچی میں پیپلزپارٹی کی اہم رہنما کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

کراچی میں پیپلزپارٹی کی اہم رہنما کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ
کراچی میں پیپلزپارٹی کی اہم رہنما کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ  خان کے گھر پر پانچ نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے،تاہم حملے کے وقت  پلوشہ خان گھر پر موجود نہیں تھیں۔

جیو نیوز کے مطابق پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ان کے  گھر پر حملہ کیا گیا۔جہاں 5 سے زائد افراد میرے گھر آئے اورگھروالوں کودھمکیاں دیں، حملہ آور گھر والوں سے کہہ رہےتھے کہ  پلوشہ خان کو باہرنکالو۔پیپلز رہنما کے مطابق وہ واقعہ کے حوالے سے تھانے میں درخواست دے رہی ہیں اور  وزیراعلیٰ سندھ کو بھی واقعےکی اطلاع  دے دی ہے۔

مزید :

قومی -