’زلمی میں شعیب ملک جیسے بڑے کھلاڑی موجود ہیں لیکن میں اس نوجوان کی فین ہوں‘ ماہرہ خان نے گراؤنڈ میں کھڑے ہو کر اعلان کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ پشاور زلمی سے نہ صرف پیار کرتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ وفادار بھی ہیں اسی لیے وہ گزشتہ تین سالوں سے اسی ٹیم سے وابستہ ہیں۔ حیدر علی ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں ۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران میزبان زینب عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ وہ کرکٹ دیکھ رہی ہیں اور جب انہوں نے گراؤنڈ میں آکر میچز دیکھنا شروع کیے تو انہیں احساس ہوا کہ اس موضوع پر فلم بنانی چاہیے۔ کرکٹ میں جیت کی لگن اور خوشی ہوتی ہے ، جس طرح کھلاڑی جیتنے کیلئے جان لڑاتے ہیں وہ قبل دید ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کرکٹ پر بارہواں کھلاڑی فلم بنارہی ہیں۔
پشاور زلمی کے ساتھ مسلسل تیسرے سال سے وابستگی کے حوالے سے ماہرہ خان نے کہا کہ وہ خود سے جڑے لوگوں سے کچھ زیادہ ہی وفادار ہوتی ہوں، اسی لیے وہ گزشتہ تین سالوں سے پشاور زلمی سے جڑی ہوئی ہیں، انہیں یہ ٹیم پسند ہے، انہیں پشاور زلمی کی ٹیم اور اس سے متعلقہ تمام لوگوں سے پیار ہے۔
پسندیدہ کھلاڑی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ماہرہ خان نے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں شعیب ملک جیسے بڑے کھلاڑی بھی موجود ہیں لیکن انہیں حیدر علی پسند ہیں اور وہ ان کی بڑی فین ہیں۔