کوریا میں پاکستانی کمیونٹی کا اپنے پاکستانی بھائیوں کے لیے بڑا کارنامہ

کوریا میں پاکستانی کمیونٹی کا اپنے پاکستانی بھائیوں کے لیے بڑا کارنامہ
کوریا میں پاکستانی کمیونٹی کا اپنے پاکستانی بھائیوں کے لیے بڑا کارنامہ

  

جنوبی کوریا (رضا شاہ) جنوبی کوریا میں جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے، وہاں پر ایسے پاکستانی جو کوریا میں ملازمت کے ویزے پر موجود تھے اور چھٹی پر یا کسی اور وجہ سے پاکستان گئے ہوئے تھے ان کو بھی کوریا واپسی پر بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ایسے ہی مجبور اور مشکلات میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لئے کوریا میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے ایک بہت بڑا قدم اٹھایا اور اپنی کوششوں سے 75 کے قریب پاکستانیوں کو خصوصی اجازت لے کر دوبارہ کوریا داخل کروانے میں مدد کی۔

پاکستانی کمیونٹی نے کوریا پہنچنے پر 14 دن قرنطینہ میں رہنے والے ملازم پیشہ پاکستانیوں کے لئے روزانہ کی بنیادوں پر ایک گھنٹہ آن لائن سیشن کا بندوبست بھی کیا ہے۔ روزانہ کی بنیادوں پر اس آن لائن سیشن میں کوریا کے قوانین، کورونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اور حکومتی احکامات کے علاوہ دینی تعلیمات پر بھی خصوصی لیکچر دیئے جا رہے ہیں۔ دینی تعلیمات کے لئے دعوت اسلامی کے مبلغ جناب فراز مدنی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ کوریا کے قوانین اور کورونا کی احتیاطی تدابیر اور حکومتی احکامات وغیرہ کے لئے پاکستانی کمیونٹی کے سابق چیئرمین یٰسین بلوچ کے ساتھ ساتھ عالم خان اور شہزاد خان اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -