’ان کے گھر کا کرایہ میری تنخواہ سے تین چار گنا زیادہ ہے‘ اسد عمر نے عمران اسماعیل کا ’بھانڈا‘ پھوڑ دیا

’ان کے گھر کا کرایہ میری تنخواہ سے تین چار گنا زیادہ ہے‘ اسد عمر نے عمران ...
’ان کے گھر کا کرایہ میری تنخواہ سے تین چار گنا زیادہ ہے‘ اسد عمر نے عمران اسماعیل کا ’بھانڈا‘ پھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  اسد عمر کا کہنا ہے  کہ ان کی جتنی تنخواہ ہے اس سے تین سے چار گنا زیادہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے گھر کا ایک مہینے کا کرایہ ہے۔

اسد عمر اور عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز پر وسیم بادامی کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت میں سب سے کم تنخواہ گورنر کی ہوتی ہے، گورنر کو 80 ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں، گورنر کو مزید اختیارات ملنے چاہئیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے پی ٹی آئی کیلئے ’روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے‘ گانا گایا تو ان کی بیگم نے ان کا بہت ’ریکارڈ‘ لگایا اور کہا  کہ کبھی کسی سیاستدان  کو بھی گاتے سنا ہے۔

اس موقع پر اسد عمر نے بتایا کہ بطور وفاقی وزیر ان کی تنخواہ ڈھائی سے پونے تین لاکھ روپےہے لیکن عمران اسماعیل کے گھر کے ایک مہینے کا کرایہ ان کی تنخواہ سے تین سے چار گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ پاکستان کی تاریخ کے بہترین وزرائے خزانہ میں سے ایک ہیں لیکن تاریخ کے سب سے کامیاب وزیر خزانہ  ڈاکٹرمحبوب الحق تھے۔ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ پیپلز پارٹی ہے، بلاول بھٹو غیر سنجیدہ ہیں، انہیں آصف زرداری سے بہتر نہیں سمجھتا۔