وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیٹوں کی نماز پڑھنے کے بعد لی گئی تصویر شیئر کردی

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیٹوں کی نماز پڑھنے کے بعد لی گئی تصویر شیئر کردی
وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیٹوں کی نماز پڑھنے کے بعد لی گئی تصویر شیئر کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جو انہو ں نے نماز پڑھنے کے بعد بنوائی ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیٹوں کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاسم خان اور سلیمان خان دونوں سفید رنگ کا چوغا زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ان دونوں کے سروں پر ٹوپیاں ہیں جو انہوں نے نماز پڑھنے کے لیے پہن رکھی تھیں ۔وزیراعظم کے بیٹے اس روپ میں بہت اچھے دکھائی دے رہے تھے ۔اس تصویر کے ساتھ عمران خان نے پیغام لکھا کہ یہ سلیمان خان اور قاسم خان کینیا کے شہر لامو میں جمعے کی نماز ادا کرنے کے بعد ہیں ۔

مزید :

قومی -