ڈاکوؤں کا اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5گھروں کا صفایا، کئی راہگیر بھی لُٹ گئے، موٹرسائیکلیں، گاڑیاں چوری 

ڈاکوؤں کا اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5گھروں کا صفایا، کئی راہگیر بھی لُٹ گئے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سفیان کے گھر سے 4لاکھ 90 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، سندر میں ڈاکوؤں نے عباس کے گھر سے 3لاکھ 60 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، شفیق آباد میں ڈاکوؤں نے خرم کے گھر سے 2لاکھ15 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،گلشن راوی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اسلم کے گھر سے1لاکھ 30ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان،.برکی میں ڈاکوؤں نے فرخ کے گھر سے 1 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا  ملت پارک میں ڈاکوؤں نے شاہد سے45 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے وقاص سے 20 ہزار کی نقدی اور موبائل فون، شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مجاہد سے 13ہزارکی نقدی اور  موبائل چھین لیاجبکہ ڈیفنس بی اور شادمان سے گاڑیاں اور قلعہ گجر سنگھ، اقبال ٹاؤن، ہنجروال اور نولکھا سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -