ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1025 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا 

ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1025 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1025روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  591افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 468 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا  ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اور اولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 500ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 35 مسافر 442 اور130پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ266ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت 267متاثرین کیساتھ پہلے ملتان 83 حادثات میں 77 متاثرین کیساتھ دوسرے اورفیصل آباد71 حادثات میں 76متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1072متاثرین میں 886مرد اور204خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 219فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور512افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ341زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 856موٹر سائیکلز،87آٹو رکشے115موٹر کاریں،31وین15مسافربسیں،26ٹرک اور100دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -