گوجرانوالہ، پتنگ فروشوں  کیخلاف کارروائی،3گرفتار

گوجرانوالہ، پتنگ فروشوں  کیخلاف کارروائی،3گرفتار

  

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ایس ایچ اوتھانہ دھلے عرفان منور بِھنڈرکی ہدایت پر  پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی۔پولیس نے آن لائن پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا ملزموں سے 500سے زائد پتنگیں اور درجنوں ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں پکڑے گئے ملزموں میں مراد باجوہ، حماد مغل اور اویس مغل شامل ہیں۔

 ایس ایچ او عرفان منور بھنڈر نے بتایا کہ ملزم آن لائن ایک پتنگ 65روپے جبکہ کیمیکل ڈور کی گوٹیں 1400سے لیکر 8500روپے میں فروخت کررہا تھا۔

ملزم واٹس ایپ اور فیس بک پر مختلف ناموں سے پیچ اور گروپس بنا کر گھناؤنا دھندہ کرتے تھے۔

مزید :

علاقائی -