شہباز شریف،حمزہ،اہل خانہ کیخلاف ریفرنسز پر گواہان جرح کیلئے طلب

شہباز شریف،حمزہ،اہل خانہ کیخلاف ریفرنسز پر گواہان جرح کیلئے طلب

  

 لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے میاں شہباز شریف حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت آئند پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو جرح کے لیے طلب کر لیا گزشتہ روز دوران سماعت عدالت میں مزید چار گواہان کے بیان قلمبند کئے گئے،نیب کے گواہ سلمان سعید، رضوان سعید، کاشف علی اور کاشف اسلام کے بیانات قلمبند کروائے،عدالت میں شہبازشریف نے پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی،حمزہ شہباز کی حاضری معافی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 4مارچ تک ملتوی کردی،نیب کے ریفرنس کے مطابق شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے، شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر 1 ایک ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -