کاہنہ، لین دین کے تنا زع پر خاتون قتل، نعش کارٹن میں ڈال کرپلاٹ میں پھینک دی 

کاہنہ، لین دین کے تنا زع پر خاتون قتل، نعش کارٹن میں ڈال کرپلاٹ میں پھینک دی 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کاہنہ میں لین دین کے تنازعہ پر خاتون کے قتل کی واردات،قسطوں کی مد میں 40ہزارمانگنے کی پاداش میں محلے دار بہن بھائی نے 40 سالہ یاسمین کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے لاش کارٹن میں ڈال کر خالی پلاٹ میں پھینک دی پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے دھوپ سڑی کی رہائشی بشری بی بی اور اس کے بھائی طاہر عرف مٹھو نے لین دین کے تنازع پر اپنی محلے دار یاسمین بی بی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا اور لاش کارٹن میں بند کر خالی پلاٹ میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے کاہنہ پولیس نے مقتولہ کے خاوند بشیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا مقتولہ شوہر کے مطابق اس کی بیوی کا  بشری سے لین کا تنازعہ تھا گزشتہ روز وہ اسے اور بیٹی کو بتا کر گئی تھوڑی دیر بعد اس کی کال آئی کے پیسوں کے لین پر بشری سے تلخ کلامی ہوئی اس کا فون بند ہوگیامقتولہ کو لین دین کے تنازعہ پر بشری بی بی طاہر مٹھو نے قتل کیا  اس پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -