سانگلاہل،قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن،55کنال اراضی واگزار 

سانگلاہل،قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن،55کنال اراضی واگزار 

  

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ کی خصوصی ہدائت پر سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ گروپوں کیخلاف جاری آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر مبارک رضا کی نگرانی میں بھلیر روڈ پر محلہ کرامت آباد میں قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن کیا،سرکاری سکول اور قبرستان کے درمیاں واقع 3کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 55کنال سرکاری زرعی اراضی واگزار کروالی گئی.

ضلع ننکانہ میں سرکاری زمینوں پرناجائز قبضہ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرننکانہ زاہد پرویزوڑائچ نے کہا کہ ضلع بھر میں کسی بھی جگہ پر سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے نہیں ہونے دیئے جائیں گے، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز اورتمام متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنی تحصیل میں سرکاری زمین پر ناجائز قابضین کے خلاف ہونے والی سرگرمیوں بارے رپورٹ پیش کریں تاکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

مزید :

علاقائی -