20اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 15.90فیصد ریکارڈ: ادارہ شماریات 

20اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 15.90فیصد ریکارڈ: ادارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی)  ملک میں مہنگائی کی شرح15.90فیصدکی سطح پر پہنچ گئی،فروری کے آخر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح0.51فیصد بڑھ گئی،وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق فروری کے چوتھے اور آخری ہفتے میں بیشتر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.51فیصد بڑھ گئی جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح15.90فیصدکی سطح پر پہنچ گئی ہے،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران20اشیاضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا،11اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی،رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے برائلرمرغی کی فی کلوقیمت31.97روپے مہنگی ہوکر فی کلوقیمت 253روپے تک جاپہنچی،ایک ہفتے میں ٹماٹروں کی فی کلوقیمت میں 4.83روپے کااضافہ ہوا، مسٹرڈ آئل کی فی کلو قیمت 11روپے 92بڑھ گئی جبکہ ویجیٹیبل گھی کاڈھائی کلوٹن5روپے38پیسے مہنگا ہوگیا، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 20کلوآٹیکاتھیلاایک روپے21پیسے مہنگا اس کے علاوہ مٹن، تازہ دودھ، دہی، چاول کی قیمتیں بھی بڑھیں جبکہ لہسن 21روپے52پیسے سستا ہوا، پیاز، آلو، گڑ، دال ماش اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی،ایک ہفتے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3روپے 98پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جن اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ان میں بریڈ، بچوں کے دودھ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔
ادارہ شماریات

مزید :

صفحہ آخر -