تحریک عدم اعتماد میں ایسی  قوتیں ساتھ دیں گی یہ پریشان  ہو جائیں گے، یوسف گیلانی

 تحریک عدم اعتماد میں ایسی  قوتیں ساتھ دیں گی یہ پریشان  ہو جائیں گے، یوسف ...

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم عدم اعتماد کرینگے جس کی ابتداء لانگ مارچ سے کر رہے ہیں، عدم اعتماد میں ایسی قوتیں ساتھ دیں گی کہ یہ پریشان ہو جائیں گے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بوکھلاہٹ سے ہم کامیاب ہو گئے ہیں۔ سندھ میں گورنر راج کی کوئی ضرورت نہیں، یہ سندھ میں مارچ کی بات کر رہے ہیں جبکہ ہم کسی ایک صوبے تک محدود نہیں، ہم ملک گیر مارچ کے ذریعے عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہمارے ایجنڈے پر اپوزیشن ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کر سکی، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکومت کے خلاف لانگ مارچ چاہتے ہیں۔ جو حکومت اپنے منشور پر عملدرامد نہ کرا سکے اس کی گیم ختم ہو جاتی ہے۔ اسی لئے ہم نے ملک گیر کال دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم  کل عوامی مارچ کر رہے ہیں، 2 مارچ کو عوامی مارچ صادق آباد جبکہ 3 مارچ کو ملتان پہنچے گا، روس اور یوکرین تنازعے میں ہمیں بیلنس پالیسی اختیار کرنی چاہئے۔

یوسف گیلانی

مزید :

صفحہ آخر -