نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ  کا فیصلہ خوش آئند، چیئرمین  اسلامی نظریاتی کونسل

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ  کا فیصلہ خوش آئند، چیئرمین  اسلامی نظریاتی کونسل

  

   اسلام آ باد (آئی این پی) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل کی متعدد سفارشات کا عکاس ہے۔قبلہ ایاز نے نور مقدم کیس کے فیصلے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ  مسلسل سماعتوں  کے  بعد4 مہینے میں کیس کا فیصلہ آنا ممکن ہوا، یہ ہماری عدالتی تاریخ میں غیر معمولی واقعہ ہے، معاشرے کے تمام طبقات نے بجا طور پر اس کی تحسین کی ہے۔ قبلہ ایاز نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، قوانین اور سزاں پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، کیس کی تفتیش میں پولیس کا کردار حوصلہ افزا  اور لائق تحسین ہے۔

 اسلامی نظریاتی کونسل

مزید :

صفحہ آخر -