کالے قوانین بھی کالی حکومت کے ساتھ رخصت کریں گے، مریم اور نگزیب 

  کالے قوانین بھی کالی حکومت کے ساتھ رخصت کریں گے، مریم اور نگزیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) ترجمان مریم اورنگزیب نے پیکا سمیت تمام کالے قوانین کیخلاف ہر فورم پر جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاہ حکومت سیاہ قوانین سے عدم اعتماد سے بچ نہیں سکتی، کالے قوانین بھی کالی حکومت کے ساتھ رخصت کریں گے،عمران صاحب کے جانے سے ہی پارلیمنٹ کے دروازے پر لگا تالا کھلے گا،عمران صاحب کے خوف ہے کہ پارلیمنٹ کی کرسیاں الٹا دیں، قالین اکھاڑ دئیے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ان شاء اللہ، تمام کالے قوانین کو بھی اسی طرح اکھاڑ کر پھینکیں گے،عمران صاحب جتنی مرضی کرسیاں الٹائیں، قالین اکھاڑیں، کالے قانون جاری کریں، آپ کی کرسی الٹنے سے نہیں بچ سکتی، معزز عدالت نے ہمارے وکیل منصور کو عدالتی معاون مقرر کیا ہے،مقدمے کی سماعت کے دوران وہ ہمارے موقف کو بیان کردیں گے،حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ پارلیمنٹ کو مفلوج بناکررکھ دیا ہے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -