حکومت نے پوری قوم کو مہنگائی کے سمندر میں پھینک دیا،عبدالعزیز عابد

حکومت نے پوری قوم کو مہنگائی کے سمندر میں پھینک دیا،عبدالعزیز عابد

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) تحریک انصاف کی حکومت نے پوری قوم کو مہنگائی کے سمندر میں پھینک دیا ہے، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ(ن)،تحریک انصاف کو عوام نے باریاں دے کر مزا چکھ لیا ہے اب ایک موقع جماعت اسلامی کی ایماندار اور صالح قیادت کو دیں،27فروری کو ٹھوکر چوک ملتان روڈ میں ہزاروں مرد و خواتین دھرنا دیں گے،12بجے دن ٹھوکر چوک میں عوام کا سمندر حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کسان دھرنا کے موقع پر اپنی اور سینکڑوں کسانوں اور یوتھ کے نوجوانوں کی گرفتاری کو حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا پوری قوم کی امید جماعت اسلامی ہے۔پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ(ن) سب نے ملک کو تباہ کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے۔ سراج الحق اور اس کی بہادر اور ایماندار ٹیم ملک کو بحران سے نکالے گی۔27فروری کو لاہور عزم سے نکلنے، ٹھوکر کا دھرنا فیصلہ کن ہو گا، حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔عبدالعزیز عابد نے لاہور کے نوجوانوں،بزرگوں اور خواتین بہنوں سے درخواست کی ہے ظالمانہ حکومت کے خلاف گھروں سے نکلیں اور27 فروری کے دھرنا میں شریک ہوں۔سراج الحق کی قیادت میں 101دھرنوں کی تحریک آخری مرحلے میں داخل ہو رہی ہے مل کر دھکا لگانے کی ضرورت ہے۔

عبدالعزیز عابد

مزید :

صفحہ آخر -