مری ایکسپریس وے پر شدید برف باری کے باعث ٹریفک کا داخلہ بند 

مری ایکسپریس وے پر شدید برف باری کے باعث ٹریفک کا داخلہ بند 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (این این آئی)مری ایکسپریس وے پر شدید برف باری کے باعث ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پھلگران ٹال پلازہ سے مری جانے والی ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا ہے تاہم مقامی آبادی اور ایمرجنسی ٹریفک کے لیے این 75 کھلی رہی گی۔ترجمان کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کی طرف سے انچارج ٹریفک سرکل مری کو خود فیلڈ میں رہنے کے احکامات دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ روڈ سے برف ہٹانے کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار ہائی وے مشینری کے ساتھ موجود رہے۔اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ مکینکلی فٹ گاڑی اور لائسنس ہولڈر ڈرائیور ز کو ہی مری جانے کی اجازت دی جائے گی۔
 داخلہ بند 

مزید :

صفحہ آخر -