جدید تحقیق، آن لائن تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی تبدیلی ناگزیر: عارف علوی 

  جدید تحقیق، آن لائن تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی تبدیلی ناگزیر: عارف علوی 

  

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں جدید تحقیق اور آن لائن تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلی ناگزیر ہے جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے میدان میں قوم کو تیار کرنے کی ضرورت ہے مارکیٹ میں گرایجویٹس کی طلب پورا کرنے کیلئے آن لائن تعلیم کی حوصلہ افزائی ناگزیر ہے صدر مملکت کو ایوانِ صدر میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)  پر بریفنگ  دی گئی صدر عارف علوی نے اس موقع پر کہا جامعات ملکی برآمدات بڑھانے، عالمی منڈی میں آئی ٹی پروفیشنلز کی مانگ پوری کرنے کیلئے طلباء کو آئی ٹی میں ہنرمند بنائیں آئی ٹی سیکٹر میں ہائی ٹیک کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور جدت کے فروغ کیلئے ٹیکنالوجی پارکس ضروری ہیں ریکٹر نسٹ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) انجینئر جاوید محمود بخاری نے صدر مملکت کو ادارے کے کردار پر بریفنگ دی اور بتایا کہ نسٹ ایک کثیر الشعبہ یونیورسٹی میں بدل چکی، مختلف شعبوں میں تعلیم فراہم کر رہی ہے نسٹ نے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی بین المضامین تحقیقی مرکز قائم کیا ہے مرکز سے محققین کو مختلف شعبوں میں ہنر مہیا کرنے، نئے علم اور ٹیکنالوجیز کی تخلیق میں مدد ملے گی یونیورسٹی نے اپنے دو پروگرامز آن لائن تعلیم کے ذریعے پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے بریفنگ  میں مزید بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی سائبر سکیورٹی، مصنوعی ذہانت میں فلیگ شپ کورسز سے ملکی پیشہ ورانہ ضروریات پورا کررہی ہے صدر مملکت نے نسٹ میں نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام کو بھی سراہا، یونیورسٹی کے کردار کی تعریف کی۔

عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -