ایکسپو سنٹر لاہور میں تین روزہ انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ کیئر شو سج گیا

 ایکسپو سنٹر لاہور میں تین روزہ انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ کیئر شو سج گیا

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ایکسپو سنٹر لاہور میں تین روزہ انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ کیئر شو سج گیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے شو کا افتتاح کیا۔ گورنر پنجاب نے مختلف سٹالوں کا وزٹ بھی کیا۔چودھری محمد سرور نے کہا کہ شو کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ روس اور یوکرین کی جنگ میں پاکستان غیرجانبدار ہے۔اس موقعہ پرمیڈیا سے گفتگو میں گورنر چودھری محمد سرورنے کہا کہ ایسی سرگرمیاں برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں گی۔ اس شو کا مقصد وسطی ایشیا اور جنوبی افریقا کی مارکیٹ کو ٹارگٹ کرنا ہے۔ گزشتہ روز یورپی یونین کے نمائندے سے ملاقات میں روس، یوکرین کی صورتحال اور پاکستان کے کردار بارے بات ہوئی۔شو میں انجینئرنگ اور ہیلتھ کیئر سے متعلق 180 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جبکہ بیرون ملک سے 300 سے زائد سرمایہ کار شریک ہیں۔ 

شو

مزید :

صفحہ آخر -