کلین انرجی پراجیکٹس میں پاکستان کے پارٹنر ہیں،امریکی قونصل جنرل

  کلین انرجی پراجیکٹس میں پاکستان کے پارٹنر ہیں،امریکی قونصل جنرل

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) امریکہ اور پاکستان پنجاب میں کلین انرجی پراجیکٹس کے فروغ کیلئے پارٹنر ہیں،تفصیلات کے مطابق یہ بات امریکی قونصل جنرل ولیم میکانیول نے پنجاب میں پاکستان پرائیویٹ سیکٹر انرجی پروگرامکے تحت کلین انرجی سے متعلق دو شراکتی معاہدوں کی ورچوئل دستخطی تقریب کے دوران کہی۔ پاکستان پرائیویٹ سیکٹر انرجی پروگرام ایک چار سالہ اقدام ہے جس میں امریکی مشن نے پورے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کلین انرجی ڈویلپرز کی مدد کیلئے فنڈ فراہم کیے ہیں۔ولیم مکانیول نے کہامزیدکہاکہ پنجاب کے متحرک عوامی شعبے کی مضبوط صلاحیت اسے صاف توانائی کی سرمایہ کاری کیلئے ایک اہم شراکت دار بناتی ہے۔انہوں نے کہا، پاکستان پرائیویٹ سیکٹر انرجی پراجیکٹ کے تحت مشاورتی خدمات سے مستفید ہونے کیلئے نجی شعبے کے گیارہ منصوبوں کو پہلے ہی منتخب کیا جا چکا ہے۔، جن میں سولر، آف گرڈ ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن، الیکٹرک موبلٹی سمیت توانائی کی کارکردگی کے حل شامل ہیں۔پاکستان پرائیویٹ سیکٹر انرجی پروگرام پرائیویٹ فنانسنگ ایڈوائزری نیٹ ورک کے ذریعے لاگو کیا جاتا ہے جو کہ پراجیکٹ توانائی کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دیتا ہے، جس میں کم لاگت والے، قابل تجدید توانائی کے وسائل پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جو اقتصادی ترقی کو بڑھانے کیلئے اہم ہیں۔ گزشتہ روز منعقدہ تقریب میں پرائیویٹ فنانسنگ ایڈوائزری نیٹ ورک نے پائیدار توانائی کے حل تلاش کرنے کیلئے فنانسز تک رسائی اور ییلو ڈور انرجی فراہم کرنے کیلئے بینک آف پنجاب کے ساتھ شراکت داری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

امریکی قونصل جنرل

مزید :

صفحہ آخر -