یورو آئل اور شاہنواز میں مرسڈیز کیلئے لبریکنٹس کی فراہمی کا معاہدہ 

یورو آئل اور شاہنواز میں مرسڈیز کیلئے لبریکنٹس کی فراہمی کا معاہدہ 

  

کراچی (خصوصی رپورٹ) یورو آئل پرائیویٹ لمیٹڈ اور شاہنواز پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان لبریکنٹس کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔یوروآئل کے چیف آپریٹنگ آفسر سہیل احمد اور شاہنواز کے ڈائریکٹر اور جنرل منیجر نسیم شیخ نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔ اس تقریب میں پیٹروناس لبریکنٹس کے ترکی اور مشرقی وسطی کے مارکیٹ منیجر بوراک اسلدک، ماجد مقبول، جنرل منیجر لبریکنٹس یورو آئل  اور تقی محمد، ڈائریکٹر ٹیکنیکل شاہنواز موجود تھے۔  اس معاہدے کے مطابق یورو آئل پاکستان میں مرسٹڈیز گاڑیوں کے لئے شاہنواز کو پیٹروناس سنٹیم فراہم کرے گا۔ پیٹروناس سنٹیم کو خاص طور پر کول ٹیک ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ جو انجن کو ضرورت سے  زیادہ گرمی سے بچانے میں مدد کرتا ہے اور بہترین ڈرائیو کے لئے معیاری کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

یورو آئل 

مزید :

صفحہ آخر -