معاشی حالات ٹھیک نہ کیے توسب کی  سیاست ختم ہو جائیگی، شجاعت

معاشی حالات ٹھیک نہ کیے توسب کی  سیاست ختم ہو جائیگی، شجاعت

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ معاشی حالات درست نہ کیے تو سب کی سیاست ختم ہو جائے گی، جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہیے، معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دینی چاہیے۔چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے، ہر جماعت کے لیڈر مختلف باتیں کر رہے ہیں، ہر لیڈر اپنی اپنی جماعت کے موقف کو بیان کر رہا ہے، فضل الرحمان، آصف زرداری، شہباز شریف ملاقات کیلئے آئے، ملاقات میں ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرانے واقعات یہاں تک کہ نواز شریف کے متعلق بھی گفتگو ہوئی، ملاقاتوں میں بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں، ملاقاتوں میں مصروف رہے تو عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے۔

چوہدری شجاعت

مزید :

صفحہ آخر -