فیصل واوڈا نااہلی کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

فیصل واوڈا نااہلی کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ یکم مارچ کو نااہلی کیس کی سماعت کریگا،فیصل واوڈ کی نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے بینچ میں عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

فیصل واوڈا

مزید :

صفحہ آخر -