پولیس اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت،تھانہ برکی سے3 ڈاکو فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ برکی حوالات سے تین ڈاکو فرار ہو گئے، تینوں ڈاکو برکی پولیس اہلکاروں کی مبینہ طور پرملی بھگت سے فرار ہو ئے ہیں،فرار ہونے والوں میں رمضان عرف مانا، مشتاق اور شاہد عرف چوہا شامل ہیں، ذرائع کے مطابق تینوں ڈاکو برکی پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے فرار ہو ئے ہیں۔ تینوں ملزمان پر ڈکیتی اور چوری کے مقدمات درج ہیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان تالا کھول کر فرار ہو ئے۔ اے ایس آئی اشرف نے تینوں خطرناک ملزمان کو کیمپ جیل سے ریمانڈ پر لیا تھا۔دوسری جانب پولیس حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرار ہونے والے تینوں ملزمان میں سے ایک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔جبکہ سی سی پی او لاہور نے قصوروار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے
3 ڈاکو فرار