پاک افغان سرحد پر سکیورٹی ہائی الرٹ  باب دوستی دوسرے روز بھی بند رہا 

پاک افغان سرحد پر سکیورٹی ہائی الرٹ  باب دوستی دوسرے روز بھی بند رہا 

  

 چمن(آئی این پی)  پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات  اور فورسز ہائی الرٹ کردی گئیں، جب کہ باب دوستی دوسرے روز  بھی بند  رہا۔   تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر گزشتہ روز فائرنگ کے تبادلے کے  بعد باب دوستی کو بند کردیا گیا تھا جو جمعہ کو  دوسرے روز بھی بند رہا، باڈر پر درپیش مسائل کی حل کے لیے فلیگ میٹینگ ہوئی تھی،  جو بے نتیجہ اختتام پزیر ہوگئی تھی۔ سیکیورٹی حکام نے  بتایا کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے کلی شیخ لال محمد کے مقام پر باڑ کو اکھاڑنے کی کوشش کی تھی، پاکستانی فورسز نے انہیں للکارا، اور انہیں باڑ اکھاڑنے سے منع کیا، تاہم دوسری جانب سے پاکستانی فورسز پر فائرنگ شروع کردی گئی، اور پھر دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد باب دوستی کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

 ہائی الرٹ

مزید :

صفحہ آخر -