تمام اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، اسدقیصر 

   تمام اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، اسدقیصر 

  

  اسلام آباد (آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں سب کچھ ٹھیک ہے، پریشانی کی کوئی بات نہیں سپیکر قومی اسمبلی  نے یہ بات چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اسدقیصر نے کہا  چیئرمین سینیٹ میرے بھائی ہے انکے ساتھ مشاورت ہوتی رہتی ہے اس موقع صحافی نے سوال کیا کہ کل آپ کی مونس الہی کے ساتھ رابطہ ہوا، کیا یقین دہانی کرائی گئی؟  جواب میں اسدقیصر نے کہا  مو نس الٰہی نے کہا کہ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہے مونس الٰہی نے کہا حکومت کے ساتھ جو عہد ہے اس سے ہم پیچھے نہیں ہونگے ایک اورسوال پر کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کیوں مؤخر کردیا گیا؟ سپیکر اسد قیصر نے کہا اجلاس کو مؤخر نہیں کیا گیا قومی اسمبلی کی تزئین و آرائش کا کام چل رہا ہے 23 مارچ کو قومی اسمبلی ہال میں ایک بڑا ایونٹ ہونے جارہا ہے جیسے ہی اسمبلی ہال ہمارے حوالے کرینگے ہم قومی اسمبلی اجلاس بلائیں گے۔ 

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -