لاہور ہائیکورٹ بارالیکشن، 4نشستوں کیلئے 16امیدوار مدمقابل، پولنگ آج ہوگی 

لاہور ہائیکورٹ بارالیکشن، 4نشستوں کیلئے 16امیدوار مدمقابل، پولنگ آج ہوگی 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے چناؤکیلئے پولنگ آج  ہوگی انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ اور پروفیشنل گروپ میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے  لاہور ہائی کورٹ بار کی 4نشستوں کے لئے 16 امیدوار مدمقابل ہیں،لاہورہائی کورٹ بارکی صدارت کے لئے رانا اسداللہ خاں اور سردار اکبر علی ڈوگر کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے، رانا اسداللہ خان پروفیشنل گروپ اورسرداراکبرعلی ڈوگرانڈیپینڈنٹ گروپ کے امیدوار ہیں،نائب صدارت کے لئے رانا محمد رزاق، میاں سردار علی گہلن، سہیل شفیق چودھری، عبد الکریم خان اور عدنان طاہر خان مدمقابل ہیں، سیکرٹری کے لئے رائے عثمان احمد، میاں شبیر حسین، طاہر فاروق اللہ بخش لغاری اور میاں محمد عرفان میں مقابلہ ہوگا،فنانس سیکرٹری کے لئے محمد شاہ رخ شہباز، رمضان منشا جٹ، علی اختر رانا، مس فلک ناز اور احسان اللہ خان مدمقابل ہوں گے،بائیو میٹرک سسٹم پر رجسٹرڈ 23 ہزار 596 وکلاء ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،پولنگ صبح 9 سے 5 بجے شام تک بلا تعطل جاری رہے گی،انتخابات کے لئے انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے، بائیومیٹرک طریقے سے ہونے والے انتخابات کے لئے 7پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، انتخابی عمل سرانجام دینے کے لئے 105 بائیومیٹرک مشینیں بھی نصب کردی گئی ہیں، اس حوالے سے الیکشن بورڈ کے چیئرمین میاں عرفان اکرم نے انتظامات کاجائزہ بھی لیا،علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2022-23ء کے لئے چیئرمین الیکشن بورڈ میاں عرفان اکرم کی سربراہی میں امیدواروں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین الیکشن بورڈ حسیب اللہ خان اور ڈپٹی چیئرمین الیکشن بورڈ میاں جاوید قصوری نے شرکت کی،اجلاس میں امیدواروں کو ووٹرز کو کھانا دینے کی مشروط اجازت دی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امیدوار دوسرے شہروں سے آنے والے ووٹرز کو کھانا دے سکتے ہیں، امیدوار ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں گے،اجلاس میں صدارت کے امیدوار سردار اکبر علی ڈوگر اور رانا اسداللہ خان سمیت نائب صدر، سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے امیدواروں نے بھی شرکت کی۔

ہائیکورٹ بار الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -