لیکچرار کونوکری پربحالی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمدکا نوٹیفکیشن  پیش کرنے پر درخواست نمٹادی

 لیکچرار کونوکری پربحالی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمدکا نوٹیفکیشن  پیش ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران لیکچرار کونوکری پربحالی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کرنے پر درخواست نمٹادی مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی کے روبروبورڈ کے سیکرٹری نے نوٹیفکیشن کی کاپی عدالت میں پیش کی،درخواست گزار خاتون لیکچرار امبرین وحید کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیارکیا تھا کہ ڈیڑھ برس قبل نوکری سے برطرف لیکچرار کوعدالتی حکم کے باوجود بحال نہیں کیاگیا عدالتی حکم کو نظرانداز کرنا واضح طور پر توہین عدالت ہے عدالت سے استدعاہے کہ نوکری پربحالی کے حکم پرعمل درآمد کاحکم دیاجائے۔

درخواست نمٹا دی

مزید :

صفحہ آخر -