تمام سٹیک ہولڈرز ٹیکس مقدمات میں سنجید گی کا مظاہرہ کریں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 

تمام سٹیک ہولڈرز ٹیکس مقدمات میں سنجید گی کا مظاہرہ کریں: چیف جسٹس لاہور ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے ٹیکس اور مالیاتی مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کے لئے غیرمعمولی ہدایات جاری کردیں جس کے بعد زیر التواء تمام ٹیکس اور کمرشل مقدمات کو اگلے ہفتے سماعت کے لئے مقررکردیا ان مقدمات کی سماعت کے لئے چار سنگل اور تین ڈویژن بنچ تشکیل دے دیئے گئے چیف جسٹس کاکہناہے کہ زیر التواء ٹیکس و مالیاتی مقدمات میں ملک و قوم کے پیسے کا سوال ہے،لہٰذ اایسے مقدمات کے جلد فیصلے ضروری ہیں۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز ٹیکس مقدمات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، غیر ضروری التواء کی گنجائش نہیں ہوگی، حکومت کو بھی چاہیے کہ ایسے تمام مقدمات میں پیش ہونے کے لئے متعلقہ محکموں کے سینئرگزٹیڈ افسران کو نامزد کرے۔

چیف جسٹس

مزید :

صفحہ آخر -