تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پٹرول  200 روپے لیٹر سے مہنگا ہوتا،ترجمان وزیر خزانہ

تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پٹرول  200 روپے لیٹر سے مہنگا ہوتا،ترجمان وزیر خزانہ

  

 لاہور(این این آئی)ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ گیس کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 166 فیصد اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 15سے 20 ڈالر نہ بڑھی تو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا۔ہم ماضی کے مقابلے میں پیٹرول پر کم ٹیکس لے رہے ہیں، تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہوتی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا ء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح کم سے کم بوجھ عوام پر منتقل ہو۔گیس بحران سے متعلق سوال پر ترجمان وزیر خزانہ نے کہا کہ گیس کی سپلائی کافی بہتر ہو چکی ہے، میرے گھر پر سوئی گیس معمول کے مطابق آرہی ہے۔

 وزیر خزانہ

مزید :

صفحہ آخر -