30جون تک اپنے اہداف باآسانی حاصل کر لینگے،مشیر تجارت

30جون تک اپنے اہداف باآسانی حاصل کر لینگے،مشیر تجارت

  

لاہور(این این آئی) مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس سے پاکستان کی دوسرے ممالک کو برآمدات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،ہماری برآمدات اپنے ٹریک پر ہیں اور رواں مالی سال 30جون تک اپنے اہداف بآسانی حاصل کر لیں گے، روس سے تجارت کیلئے بینکنگ سسٹم سمیت دیگر مراحل مکمل کرنا پڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سنٹر لاہور میں ہیلتھ کیئر اور انجینئرنگ کے شعبہ میں پاکستان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ”پاکستان ہیلتھ کیئر اینڈ انجینئرنگ شو2022“ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور خطاب کرتے ہوئے کیا۔مشیرتجارت نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے مصنوعات کی برآمدات کا ہدف 31ارب ڈالر جبکہ سروسز کی برآمدات کا ہدف 7ارب ڈالر مقرر ہے اور ہم اپنے اہداف بآسانی ہاصل کر لیں گے، ہماری برآمدات بتدریج بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے بھارت سے تجارت کے حوالے سے سوال کے جواب میں بطور مشیرتجارت میں تو کہتا ہوں ساری دنیا سے تجارت  کرنی چاہیے۔ وزیر اعظم کادورہ روس تجارتی اعتبار سے اچھا ہے، اس وقت روس سے تجارت بہت کم ہے، گندم اور دیگر مصنوعات کی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سے بھی کم ہے، روس سے تجارت کیلئے بینکنگ سسٹم اور دیگر مراحل مکمل کرنا پڑیں گے،تجارت کا دروازہ کھول دیا ہے،ان کے وزیر تجارت سے ویڈیو کانفرنس ہوئی اور یہ سارا سلسلہ شروع ہو،جو چیزیں چاہئیں وہ واضح ہوں گی تو پتہ چلے گا اور اس میں کم از کم چھ ماہ کا عرصہ درکار ہے۔

مشیرتجارت 

مزید :

صفحہ آخر -