راولپنڈی ٹیسٹ، پاک آسٹریلیا میچ کی سکیورٹی کیلئے فوج کی مدد کا فیصلہ

راولپنڈی ٹیسٹ، پاک آسٹریلیا میچ کی سکیورٹی کیلئے فوج کی مدد کا فیصلہ

  

 راولپنڈی(آئی ا ین پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین شیڈول ٹیسٹ میچ کے لئے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور اس حوالے سے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین راولپنڈی میں شیڈول ٹیسٹ میچ کے لئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، اور سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کی بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹیسٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے، اس کے علاوہ راولپنڈی فوڈ اسٹریٹ، علامہ اقبال پارک اور ڈبل روڈ کو سیل کردیا جائے گا، جب کہ ٹیموں کی آمد رفت کے موقع پر مخصوص علاقوں میں موبائیل سروس معطل رہے گی، اور راولپنڈی میٹروبس سروس کا روٹ محدود کیا جائے گا۔ذرائع نے  بتایا کہ ٹیموں کی آمد رفت موقع پر زیرو ٹریفک روٹ لگایا جائے گا، اور ٹیسٹ میچ کے دوران راولپنڈی پولیس کے 4ہزار سے زائد اہلکار اور سٹی ٹریفک پولیس کے 350اہلکار بھی تعینات ہوں گے، جب کہ اسٹیڈیم کے قریب بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی اس تاریخی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12سے 16مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21سے 25مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی ٹیسٹ

مزید :

صفحہ آخر -