عمران خان کو گھر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، احمد محمو د کا دعویٰ

عمران خان کو گھر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، احمد محمو د کا دعویٰ

  

بہاولپور،اوچ شریف (بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان)حکومت مخالف تحریک پاکستان پیپلزپارٹی بہاولپور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ کا پر تپاق استقبال کرنے کے لیے  تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے بہاولپور پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ 27 فروری (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

کو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں لانگ مارچ کا پرتپاک استقبال کرنے کے لیے قومی شاہراہوں پر واقع ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع بہاولپور میں بھی تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق گورنر پنجاب مخدوم سیداحمدمحمود نے  پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور کے ورکرز سے خطاب کیا سید احمد محمود کا کہنا تھا کہ ہے اس وقت میاں محمد نواز شریف اور نون لیگ کی قیادت میں دان میں نہیں ہے اور عمران خان عوام میں نہیں ہے اور یہ موقع بار بار نہیں ملے گا پاکستان پیپلز پارٹی کو۔ سید احمد محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2018 سے پہلے اسمبلی میں نہیں تھے جب سے وہ اسمبلی میں آئے وہ بہت ہی زیادہ مقبول ہو گئے اور  احمد محمود نے کہا ہے کہ آج بھی پورے ایوان میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خطاب اسمبلی میں بڑی توجہ سے سنا جاتا جو اس چیز کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ بلاول بھٹو ایک مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے مارچ کا چنی گوٹھ بائی پاس پر استقبال کیا جائے گا اور احمدپور شرقیہ میں بلاول بھٹو لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور مخدوم سید علی حسن گیلانی نے ضلع بہاولپور کے تمام عہدے داروں اور کارکنان کو بھرپور شرکت کی ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -