علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،یکم مارچ سے سمسٹر سیزن خزاں شروع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،یکم مارچ سے سمسٹر سیزن خزاں شروع

  

 احمدپورسیال(تحصیل رپورٹر)علامہ اوپن یونیورسٹی جھنگ کیمپس میں پہلے مرحلہ کے تحت یکم مارچ 2022سے سمسٹر(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

خزاں 2021کے امتحانات شروع ہونگے جس میں میٹرک،ایف اے، او ڈی ایل اور سرٹیفکیٹ کے کورسز شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر محمد ہاشم خان نیازی نے سمسٹرخزاں 2021کے امتحانات کے حوالہ سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی ریجنل ڈائریکٹرآفتاب احمد اعوان،ترجمان امتحانات شہزاد قریشی سمیت سپرنٹنڈنٹس اور نگران بھی موجود تھے۔ ریجنل ڈائریکٹر ریجنل ڈائریکٹر محمد ہاشم خان نیازی نے سمسٹرخزاں 2021کے امتحانات کے حوالہ سے بتایا کہ ضلع کی ہر تحصیل میں دو دوامتحانی مراکز بنائیں گئے ہیں جہاں پرمانیٹرنگ کیلئے میل اور فی میل سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے، قیدیوں کی سہولیات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں بھی امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔میٹرک اور ایف کی رول نمبر سلپ سی ایم اسی پورٹل پر اپ لوڈ ہو چکی ہیں، جن طلباو طالبات کور ولنمبرسلپ موصول نہیں ہوئی وہ سی ایم اسی پورٹل سے ڈان لوڈ کر سکتے ہیں اس ضمن میں رول نمبر سلپ پر دستخط ضروری نہیں ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ سمسٹر بہار 2022 میٹرک ایف کے پہلے مرحلہ کے داخلہ کی تاریخ میں بھی بمعہ سرچارج توسیع کر دی گئی ہے، لیٹ فیس کے ساتھ 7مارچ میٹرک کا تین سوروپے اور ایف کا پانچ سو روپے جرمانہ ہوگا۔ اس ضمن میں ترجمان امتحانات شہزاد قریشی کے موبائل نمبر03017223825پر رابطہ کرکے درکار معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

شروع 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -