راجن پور، ڈاکو راج،شہری گھروں میں قید،پولیس غائب

راجن پور، ڈاکو راج،شہری گھروں میں قید،پولیس غائب

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)راجن پور میں ڈکیتیوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ہے  راجن پور میں ایک ہفتے سے مسلسل ڈکیتی اور چوری کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی واردات سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں تھانہ سٹی پولیس مکمل طور پر ناکام دیکھائی دے رہی ھے آئے روز وارداتوں میں (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

اضافہ دیکھائی دے رھا ھے بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشانھے کچھ دن قبل مدینہ آٹوز چوک اللہ آباد پر ڈکیتی ھوئی ڈاکوں نے فائرنگ کر کے  شہری کو  زخمی کرتے ھوئے اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ھو گئے دوسری ڈکیتی کھتران روڈ خواجہ یعقوب ٹریڈرذ پر ھوئی ڈاکوں دوکان سے نقدی لوٹ کر فرار ھو گئے اور پھر النور سکول کے نزدیک شاپ میں ڈکیتی ھوئی ڈاکووں فائرنگ کرتے ھوئے نقدی لوٹ کر فرار ھو گئے ایک ہی رات میں پھر پولیس لائن کے ساتھ شاپ میں ڈکیتی ھوئی ڈاکوں نقدی لوٹ کر فرار ھو گئے  ڈاکووں اور چوروں کی وجہ سے کاروباری طبقہ سخت پریشان ہے کاروباری طبقہ کا کہنا ہے کہ شہر کو چوروں اور ڈکیتوں کے حوالے کر دیا گیا ہے شہر میں امن و امان کی ذمہ داری پولیس کی ھے پولیس اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دے جھوٹے مقدمات سے پرہیز کرے چٹی دلالوں کا داخلہ بند کرے شہریوں نے ڈی پی او راجن پور سے شہریوں کی حفاظت کے لییفوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -