شعبہ حفظ، ملک بھر میں امتحانات مکمل،دینی مدارس کے طلباء کسی سے کم نہیں،مولانا مفتی خالد محمود

شعبہ حفظ، ملک بھر میں امتحانات مکمل،دینی مدارس کے طلباء کسی سے کم ...

  

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)ڈیرہ غازیخان میں شعبہ حفظ کے امتحانات ملک بھر بشمول گلگت بلتسان کیطرح مکمل ھوگئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع ڈیرہ غازی خان میں 974 طلبا اور312 طالبات امتحان میں شریک ہوئے ا سی طرح پورے ملک میں (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 اس سال حافظ قرآن بننے والے طلبا وطالبات کی کل تعداد 88374 ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مسل وضلعی کوآرڈینٹر مولانا مفتی خالد محمود نے تمام تحصیلوں کے نگران اور ممتحن صاحبان کے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ ضلع بھرکے دینی مدارس کے مھتممین اساتذہ علما کرام نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی ناظم اعلی مولانا قاری محمد حنیف جالندھری جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیر احمد صدیقی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ امتحانات کا نظم انتہائی شفاف اور پر امن رھا ضلع بھرمیں طلبا کیلئے گیارہ اور طالبات کیلئے سات امتحانی سنٹر بنائے گئے ضلع بھر کے مایہ ناز اورمشہور قرا کرام اور طالبات کیلئے  ماہر معلمات کاتقرر کیا گیاتھا جنہوں نے جاں فشانی اور بھرپور طریقے سے امتحانی عمل مکمل کیا ضلعی مسل نے امتحانات سے قبل ممتحنین کی ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیاگیا  امتحانات کے آخر میں تمام اساتذہ کا بھرپور اجلاس ہوا جیس میں امتحانی عمل کو مزید بہترشفاف  اورمربوط  بنانے کیلئے تجاویز وآرا دی گئیں اس موقعہ پر مولانا قاری پیرمدثرعرفان، مفتی عمر فاروق،قاری جنیدعزیز بلوچ مولانا عابدالرحمن،قاری محمد طیب،مولانا قاری محمد رمضان، قاری قدرت اللہ، قاری اللہ وسایا رحیمی،قاری ضیا الحق، قاری محمد جمال قاسمی ودیگر نے شرکت کی۔

امتحان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -