جہانیاں:مسلم لیگ ن کے زیراہتمام مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی، نعرے بازی

جہانیاں:مسلم لیگ ن کے زیراہتمام مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی، نعرے بازی

  

اڈاپل14(نمائندہ پاکستان)مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کا سٹوڈنٹس کے ہمراہ احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں سٹوڈٹنس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا تفصیل کے مطابق مسلم.لیگ ن ایم پی اے حاجی عطاالرحمان کی قیادت(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 میں سٹوڈنٹس کے ہمراہ جہانیاں پریس کلب جہانیاں سے احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں سٹوڈٹنس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی میں ڈسٹوڈنٹس نے پلیکارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر مہنگائی کیخلاف نعرے درج تھے، ریلی میں حاجی عطاالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان میں 13پرسنٹ مہنگائی ہوئی پاکستان میں آٹا چینی کا بحران ہے، غریب عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے پٹرول کی قیمتوں میں روز بہ روز آضافہ ہورہا ہے، حکومت مہنگائی کنٹرول  کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،  جبکہ سٹودنٹس کا کہناتھا کہ پٹرول 60روپے لیٹر ملتا تھان اب 161روپے ہے دو روپے کی روٹی جو مسلم لیگ ن کے دور میں ملتی تھی اب دس روپے کی ہے,عوام  سے اپیل ہے   گھروں سے باہر نکلیں اور احتجاج میں شامل ہوں ریلی پریس کلب سے شروع ہوکر غریب آباد موڑ پر احتتام پذیر ہوئی۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -