زکریا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس،کوارڈینیٹر کا طالبات پر مبینہ طور پرسپورٹس  گالا میں شرکت کیلئے دباؤ،نوٹس کا مطالبہ

زکریا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس،کوارڈینیٹر کا طالبات پر مبینہ طور پرسپورٹس  ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ، نامہ نگار) بہاوالدین زکریا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کی کوآرڈینیٹر طالبات کو مبینہ طور پر سپورٹس گالا میں شرکت کرنے کے لیے مجبور کرنے لگی. جن طالبات نے سپورٹس میں حصہ نہیں لیا ان کو سخت ایکشن لینے کے میسجز بھیج کر حراساں کرنا شروع کر(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 دیا جس پر طالبات کے والدین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس میں حصہ نہ لینے والی بچیاں گھر میں بیٹھ کر پڑھائی کرتی ہیں. طالبات کے والدین نے لیکچرار میڈم ثنا فیاض کی جانب سے طالبات کو میسجز کے ذریعے حراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ڈائریکٹر بی زیڈ یو وہاڑی کیمپس،وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور گورنر پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -