چیک ڈس آنر کیس،مدعی اور ملزم پارٹی میں جھگڑا،تھانے میں ہنگامہ

چیک ڈس آنر کیس،مدعی اور ملزم پارٹی میں جھگڑا،تھانے میں ہنگامہ

  

 ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) تھانہ ٹبہ سلطان پور میں چیک ڈس آ نرکیس کی تفتیش کے سلسلہ میں مدعی مقدمہ احمددین گجراورنذرخان سندھڑتفتیشی تھانیدارسجاداکبرکے (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

کمرے میں موجود تھے اور تفتیشی کے سامنے ہی ایک دوسرے پر برس پڑے اوربات لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی جس کے باعث دونوں گروپس کے افرادنیایک دوسرے کوگالیاں نکالنا شروع کردیں یہاں تک کہ ایک دوسرے کے گریبان پکڑے لیے اورچیخنے چلانے لگ گئے جبکہ جھگڑے کے شورسے تھانے کی عمارت گونج اٹھی جب دونوں پارٹیاں پولیس کے کنٹرول میں نہ آ ئیں توپولیس نے تھانے کامین گیٹ بندکرکے دونوں پارٹیوں کے تمام افرادکوگرفتارکرلیااوردرگت بنانے کے بعدزیردفعہ7/51کے تحت کاروائی کرتے ہوئے حوالات میں بند کردیے اور تمام ملزمان کو اگلے روز عدالت سے ضمانت پر رہائی ملی۔

جھگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -