احاطے عدالت میں قتل، ملزم کا  چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

احاطے عدالت میں قتل، ملزم کا  چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (خصو صی   رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج صادق مسعود صابر نے کبیر والا عدالت کے احاطے میں فائرنگ کرکے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو قتل کرنے والے ملزم کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سٹی کبیر والا ضلع خانیوال کے مطابق ملزم شاہد عباس نے ایک روز قبل کبیروالا عدالت میں پیشی پر آئے ملزم اللہ دتہ ترگڑ کو فائرنگ کر کے قتل۔مقتول اللہ دتہ ترگڑ کو درینہ دشمنی کی بنیاد پر پولیس کسٹڈی میں ہی قتل کیا گیا۔ ملزم شاہد عباس سے پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ہمراہی ملزمان کی گرفتاری باقی ہے، مرنے والے شخص  اللہ دتہ کو پولیس نے قتل کے مقدمہ نمبر 89/21 میں گرفتار کر رکھا تھا۔ جس کو پیشی کے موقع پر گولی مارکر قتل کردیا گیا ہے۔
منظور