تونسہ، ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خواجہ مظہر الحق کا کیمپ آفس کا دورہ، شہریوں سے ملاقاتیں 

تونسہ، ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خواجہ مظہر الحق کا کیمپ آفس کا ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تونسہ شریف میں قائم  کیمپ آفس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، ڈپٹی(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جام آفتاب حسین اور ڈی پی آئی (سکینڈری) اعزاز احمد جوئیہ نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے،اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن، ڈائریکٹر کالجز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بھی کیمپ آفس میں موجود رہے۔ تونسہ شریف میں موجودگی کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر افسران نے سرکاری سکولوں دورہ کر کے ترقیاتی اسکیموں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیاجب کہ آج(26فروری کو) بارتھی کا دورہ کرکے وہاں سکولوں اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا تونسہ شریف میں کیمپ آفس قائم کیا گیا ہے جس سے تونسہ شریف اور کوہ سلیمان کے دور دراز ایریا کے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اوپن ڈور پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی کھلی کچہری میں جو فیصلے کیے تھے اور درخواستوں کو لیا تھا ان پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، انہوں نے کہاکہ تونسہ،ڈی جی خان اور کوہ سلیمان میں سکول و ہائیر ایجوکیشن کے منصوبوں پر کام جاری ہے،کیمپ آفس کے قیام سے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ میں مزید بہتری آئے گی۔ خواجہ مظہر الحق نے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور سیکرٹری سکول و ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کو کیمپ آفس میں لوگوں کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات اور ان کے ازالے کی رپورٹ ارسال کی جائے گی۔

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -