فوڈ اتھارٹی ٹیم کا چائے کی فیکٹری پر چھاپہ، بھاری جرمانہ

فوڈ اتھارٹی ٹیم کا چائے کی فیکٹری پر چھاپہ، بھاری جرمانہ

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں عوام تک صحت بخش اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایکسپائرڈ چائے کی پتی کی موجودگی پر 17 کسی وہاڑی روڈ پر چائے کی فیکٹری کو 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔پیکنگ اور دیگر مشینری پر مٹی اور گندگی پائی گئی۔اس کے علاوہ ملتان میں پروڈکشن (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

ایریا میں واش روم پائے جانے پر لوکل سنیکس یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کی گئی۔جعلی لیبلنگ کرنے پر سنٹرل جیل موڑ پر واقع بیکری کی بہتری تک پروڈکشن بند کردی گئی۔مزید ملتان میں خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ اور غیر معیاری اجزا کی ملاوٹ پر 2 بیکریوں کو 70 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔مزید برآں لودھراں میں معروف ریستوران کو کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ اشیا کی ملاوٹ کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

جرمانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -