میٹرک سالانہ امتحان دس مئی سے شروع
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ آف اکے زیرِ اہتمام دس مئی سے شروع ہونے والے میٹرک سالانہ امتحان 2022 ء کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ سوموار(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
28 فروری ہے۔ جبکہ اٹھارہ جون 2022 ء سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان کیلئے داخلہ فارم یکم مارچ سے 31 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ تاہم فارمز کی تمام کیٹگریز ''بمطابق اہلیت اُمیدواران''، مکمل رہنمائی و ہدایات کے ساتھ و تمام کلاسز/ امتحانات کی داخلہ فیسوں کا تفصیلی ٹیرف/ شیڈول بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیاگیاہے۔ داخلہ فیسوں کی ادائیگی کے لئے بورڈ کے حبیب بینک کی کونیکٹ ایپ' کا استعمال، بینک کی متعلقہ برانچ کی پیشہ وارانہ رہنمائی/ایڈوائس کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم بینک کی ''کونیکٹ ایپ'' میں کسی فنی رکاوٹ یا چالان جمع کروانے والے افراد کے غیر ہنر مند ہونے کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں حبیب بینک کی مجاز شاخوں میں مینوئل بینک چالان یا آن لائن نکالے گئے بینک چالان کے ذریعے امتحانی داخلہ فیسیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ تاہم جس علاقے کا متعلقہ بینک کا عملہ مینوئل یا آن لائن چالان فیس کی وصولی سے انکاری ہو یا داخلہ فیس جمع کروانے کیلئے کسی دشواری یا رکاوٹ کی صورت میں فوری طور پر ایچ بی ایل ٹال فری نمبر 808425 یا ہیلپ لائن 111-111-425 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے. علاوہ ازیں ڈپٹی کنٹرولر نے واضح کہ اِس سال میٹرک و انٹر کے تمام تھیوری و عملی امتحانات کے پرچہ جات مکمل سلیبس/سکیم آف سڈیز، مکمل پیٹرن کے مطابق ہوں گے اور رزلٹ کی تیاری بھی بورڈ کے آئین و پنجاب بورڈ ز کمیٹی آف چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں پہلے سے جاری شدہ/ عمل پیرا ضابطوں و قوانین کی روشنی میں ہوگی۔ کوویڈ 19 پالیسی کا اطلاق صرف سالانہ امتحان 2020 ء سے لے کر اسپیشل امتحان 2021 تک کے امتحانات کے انعقاد اور رزلٹ کی تیاری کیلئے تھا جبکہ بورڈ کے زیرِ اہتمام آئندہ ہونے والے تمام امتحان و رزلٹ کی تیاری کوویڈ پالیسی سے مبرا ہوں گے۔
شروع