تعلیمی بورڈ بہاولپور،انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان18جون سے شروع

 تعلیمی بورڈ بہاولپور،انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان18جون سے شروع

  

 بہاولپور(بیورورپورٹ)تعلیمی بورڈ بہاول پور کے زیر اہتمام  امتحان انٹرمیڈیٹ  سالانہ 2022 18جون بروز ہفتہ  سے شروع ہوگا۔ جس کے لیے بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم آن لائن کرنے اور ہارڈ کاپی بورڈ آفس میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

022 ہے۔ اس کے بعد 2گنا فیس کے ساتھ 18اپریل اور 3 گنا فیس کے ساتھ آخری تاریخ 26 اپریل  مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ کے خواہشمند امیدواران اپنی رہائش کے قریب ترین سرکاری یا بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی ادارے کے ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس یا پرنسپل سے تصدیق شدہ داخلہ فارم اور فیس وغیرہ کی ہارڈ کاپی متعلقہ اسسٹنٹ کنٹرولر انٹرمیڈیٹ (بہاول پور یا بہاول نگر یا  رحیم یار خان) تعلیمی بورڈ بہاول پور کے نام علیحدہ رجسٹر ڈاک لفافہ میں صرف ایک ہی داخلہ فارم مقرر کردہ تاریخ کے اندر ارسال کریں۔ مزید فیس شیڈول و دیگر معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ www.bisebwp.edu.pk   ملاحظہ کریں۔

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -