ملتان، پارکوں میں آم اور گلاب کارنر بنانے کا فیصلہ، اقدامات شروع

ملتان، پارکوں میں آم اور گلاب کارنر بنانے کا فیصلہ، اقدامات شروع

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کا پارکوں میں مینگو اور گلاب کارنر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تیرہ ہزار سے زائد آم کے پودے پارکوں میں لگنے کے لیئے تیار کر لیئے گئے ہیں۔  اس سلسلے میں (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 ہارٹیکلچر برانچ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔تمام بڑے پارکوں میں کارنرز مختص کیئے جائیں گے۔پارکوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے ہارٹیکلچر آفیسران سے ملاقات کے موقع پر کیا  اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اتھارٹی سعد قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سلیم اختر بھی موجود تھے۔چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ملتان شہر آم کی وجہ سے منشور ہے پی ایچ اے آم کی آفزائش کے لیئے اپنا کردار ادا کر تا رہے گا۔پودوں کو جلد پارکوں میں لگایا جائے گا۔گلاب کے پھولوں کی شجرکاری کے فروغ کے لیئے بھی پارکوں میں کارنر مختص کرنے جا رہے ہیں جس سے پارکوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے اس موقع پر کہا کہ شہر کے تمام پارکوں میں جلد مینگو اور روزکارنر بنائیں گے۔اس سلسلے میں اقدامات کا آغاز کر دیا ہے پارکوں میں کارنر کی ستمبر سے آم اور پھولوں کی آفزائش کو فروغ حاصل ہوگا۔

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -