میپکو، تمام آپریشنل سٹاف کی ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات منسوخ
ملتان (نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یاربھروانہ نے فروری 2022 کے ریکوری اہداف کے حصول کے لئے میپکو ریجن کے تمام آپریشنل افسران(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
/سٹاف کی ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات منسوخ کردی ہیں۔ ڈائریکٹر کمرشل میپکو اسدحماد کے مطابق رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ماہانہ بلوں کی وصولیوں کے مقررکردہ اہداف حاصل کرنے کے لئے 9آپریشن سرکلوں ملتان، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، وہاڑی، ساہیوال،بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان اور خانیوال کے ایس ڈی اوز، ایگزیکٹو انجینئرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ز ٹیکنیکل، ڈپٹی کمرشل منیجرز اور سپریٹنڈنگ انجینئرز،آپریشنل ونگ کے ریکوری سٹاف کی ٹیمیں ہفتہ اور اتوار کو نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گی اور رپورٹ متعلقہ سرکل مانیٹر جنرل منیجرز/چیف انجینئرز کو دی جائے گی۔
منسوخ