میپکو میں افسروں کو ترقیاں   دینے کا فیصلہ،کوائف طلب

میپکو میں افسروں کو ترقیاں   دینے کا فیصلہ،کوائف طلب

  

ملتان (نیوز   رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) کے شعبہ ٹریننگ اینڈ مین پاور (ٹی اینڈ ایم پی) نے میپکو ہیڈ کوارٹر سمیت ریجن بھر کے تمام شعبوں کے گریڈ(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 ایک سے گریڈ16تک ملازمین کو ترقیاں دینے /اپ گریڈیشن کرنے کے لئے کوائف طلب کرلئے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی اینڈ ایم پی میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان رانا محمد سرفرازکے مطابق پروموشن/ اپ گریڈیشن بورڈز کا انعقاد اپریل2022 میں ہوگا جس میں کمرشل، جی ایس سی، سٹورز، ایم اینڈ ٹی، ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپس، سول، میٹرریڈنگ سیکشن سٹاف، ہیڈ ڈرافسٹمین، ایڈمن، آپریشن، ڈسٹری بیوشن، جی ایس او، اکانٹس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، درجہ چہارم، سیکیورٹی، آڈٹ، ٹیلیفون آپریٹر، قانونگو، الیکٹریشن، پلمبر، کارپینٹر، اے سی مکینک، ڈرائیورز، ٹیسٹ انسپکٹرز، ڈرائنگ سٹاف، اسسٹنٹ لائن مین، لائن مین I،II، لائن سپریٹنڈنٹ IIعہدوں کے ملازمین کی پروموشن /اپ گریڈیشن کے لئے کوائف طلب کئے گئے ہیں 

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -