مختلف شہروں میں حادثے، بچے سمیت 7افراد جاں بحق 

مختلف شہروں میں حادثے، بچے سمیت 7افراد جاں بحق 

  

ٹبہ سلطان پور،وہاڑی،رحیم یارخان،کوٹ ادو،گگو منڈی (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) چک نمبر 285۔ ای بی کے رہائشی عبدالہادی کا7سالہ بیٹا محمد ماجد گلی میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار نا معلوم ٹریکٹر ٹرالی نے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں کمسن بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ نا معلوم ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔تھانہ سٹی کوٹ کے علاقہ گڑھی(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 قریشی کیاحمد خان مری بلوچ کی بیوی لعلو بی بی جو کہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی،گزشتہ روز لعلومنی بائی پاس پر پیدل جا رہی تھی کہ عقب سے آنے والینامعلوم تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں خاتون سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگئی جبکہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا،زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادوبعازاں اسے نشترہسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی،پولیس سٹی کوٹ ادونے جاں بحق ہونے والی خاتون کے خاوند احمد خان مری بلوچ کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا  ٹریفک کا پہلا حادثہ 60 سالہ غلام سرور کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا دوسرا حادثہ خانپور کے رہائشی 25 سالہ طارق کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا جبکہ تیسرا حادثہ سلطان پور کے رہائشی 19 سالہ احمد کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔ملتان روڈ خورشید انور اسٹیڈیم کے سامنے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے نوجوان کچل ڈالا، نو گیارہ ڈبلیو بی کے رہائشی نذیر احمد کا نوجوان بیٹا اور ثنا اللہ دہی بھلے والے کا بھانجا عمیر نذیر دوپہر کے وقت شہر سے اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ خورشید انور اسٹیڈیم کے بالکل سامنے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی  موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا نوجوان کی اچانک موت پر علاقہ بھر میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی عمیر نذیر کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں پڑھا کر آہوں او سسکیوں میں مقامی قبرستان دفن کردیا گیا۔ٹبہ سلطان پور کے وارڈ نمبر 9کے رہائشی نوجوان محمد آصف نے گڑھاموڑ میں شوز شاپ بنا رکھی تھی اور فرنیچر بنانے والے کاریگر محمد اقبال کو دکان میں فرنیچر کی مرمت کروانے کے لیے کام دیکھا کر اپنے موٹرسائیکل پر واپس آرہا تھا کہ وہاڑی روڈ پر چک نمبر 202ڈبلیوبی میں سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل نے ٹکر مادری جس کے باعث موٹرسائیکل سوار دونوں افراد محمد آصف خان اور مستری  محمد اقبال شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر پرائیویٹ گاڑی میں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کیا گیا جہاں نوجوان محمد آصف خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا جبکہ دوسری زخمی مستری محمد اقبال کی حالت بھی بدستور تشویشناک بتائی گئی ہے دوسری پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور بہاولپور کے رہائشی حادثے کا باعث بننے والے کار سوار بااثر سیاسی شخصیت کے افراد محمد احمد اور رانا محمد ارشد کے خلاف کاروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے ٹامٹول کرنے میں مصروف ہے جس پر علاقہ کی عوام شدید مشتعل ہے علاقہ کی عوام اور ورثا نے ڈی پی وہاڑی سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے بااثر کار سوار افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -